Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا
March 26, 2018

 کراچی (92 نیوز) اسلام  آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جیت پر شائقین کرکٹ بھی خوشی سے نہال ہو گئے ۔

 کراچی کے شائقین کی بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ میلے سے لطف اٹھایا ۔ جو شائقین ٹکٹ سے محروم رہے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین پر میچ دیکھا ۔

 اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح شائیقن بھی خوشی سے نہال ہو گئے ۔روشنیوں کے شہر میں کرکٹ فینز کہتے ہیں اصل جیت پاکستان کی ہوئی ہے ۔ جلد انٹرنیشنل  ٹیمیوں کو بھی کراچی میں ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا ۔