اسلام آباد ہائی کورٹ آج ایم کیو ایم کنوینرشپ کا فیصلہ سنائے گی
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینئر کون ہے؟؟اسلام آباد ہائیکورٹ آج فیصلہ سنائے گی۔
ایم کیو ایم کی پریشانیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔
متحدہ کے دو گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد ایم کیو ایم کنوینر شپ کا مسئلہ کھڑا ہوا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادر آباد کی جانب سے ایم کیو ایم کی وراثت کے دعوے کئے جا رہے تھے ۔
فاروق ستار نے کنوینر شپ سے متعلق 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں ایم کیوایم کا کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا گیا تھا ۔
معاملے عدالت میں جانے کے بعد اب آج ایم کیوایم کی کنوینئر شپ سے متعلق فیصلہ سنایا جائیگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو چیلنج کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کا کنوئینر خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔