اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو 30 روز میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا حکم
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 روز میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا حکم دیدیا۔
عدالت نے وزارت داخلہ، قانون اور منصوبہ بندی سیکرٹریز کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، لیکن بنیادی حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے۔