اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ انیس کے افسرکو کمرشل اتاشی مقرر نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاوس سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ انیس کے افسر کو کمرشل اتاشی مقرر نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاؤس سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی نے دوران سماعت کہا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری بتائیں کہ حکم پر عمل در آمد کیوں نہیں کیا گیا۔
عدالت نےپندرہ دنوں میں تعیناتی کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کو اگلی سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہو نے کا حکم بھی دیا ہے ۔
عدالت نے طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔