Friday, December 8, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور کرلی
September 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرلی۔ اگست 25 کو لاہور میں تقریر کے دوران عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات۔

نااہلی، پھر ریفرنسز اور اب توہین عدالت۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نئی مشکل میں پھنس گئے۔ نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست آگئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔