Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا
May 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے بعد وزارت داخلہ کی شفقت کی عمر کے حوالے سے انکوائری کی کوئی حیثیت نہیں، وزارت داخلہ انکوائری کرنے کی مجاز نہیں تھی، ایگزیکٹو کی طرف سے عمر کے تعین کیلئے بنایا گیا کمیشن بادی النظر میں غیرقانونی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر شفقت حسین کو پھانسی دیئے جانے کے بعد یہ ثابت ہو جاتا کہ جرم کے ارتکاب کے وقت وہ نابالغ تھا تو اس صورت میں صدر پاکستان اور عدالتوں کیلئے اس پھانسی کا جواز کیا ہوگا۔ عدالت عالیہ نے عبوری حکم نامے کے ذریعے شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔