Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان پر دائر ہرجانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان پر دائر ہرجانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
May 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے دائر کیے جانے والے ہرجانے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج تنویر میر نے کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے آج بھی جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا جبکہ عمران خان کے وکیل خاور عامر نے کہا کہ عدالت ایک کروڑ سے زائد ہرجانے کے دعوے کی سماعت سننے کی مجاز نہیں ہے جس پر ڈسڑکت اینڈ سیشن جج تنویر میر نے ریمارکس میں کہا کہ اگر کوئی اعتراض ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویً دائر کررکھا ہے۔