Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی این پی عوامی کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی این پی عوامی کی درخواست مستردکردی
March 10, 2015
سلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی این پی عوامی کی کےسربراہ اسراراللہ زہری کی کلثوم پروین کو حلف لینے سے روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کو حلف سے روکنے کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔ بی این پی عوامی کے سربراہ اسراراللہ زہری کے وکیل ظہورالحق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کلثوم پروین نے بی این پی کا سینیٹر ہوتے ہوئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لیا۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹر کلثوم پروین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر بھی کیا گیاہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی الیکشن کمیشن میں کارروائی ہورہی ہےتو عدالت کیسے کارروائی کرسکتی ہے۔ الیکشن کیشن کے فیصلے تک عدالت اس کیس پر سماعت نہیں کرسکتی۔ عدالت نے اسراراللہ زہری کی سینیٹر کلثوم پروین کو حلف سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔