Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نواز، مریم اور صفدر کی ضمانت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نواز، مریم اور صفدر کی ضمانت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
July 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر  کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتم بنچ 31 جولائی کومجرموں کی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کریگا ۔ نواز شریف، مریم نواز،محمد صفدر اور نیب  کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے  ۔  العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔