Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ہائیکورٹ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
November 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات ہوئیں تو چئیرمین سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ ذمہ دار ہوگا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں میں غیرقانونی تعمیرات اور کاروباری سرگرمیوں کے کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد کردی ۔۔عدالت کا کہنا تھا کہ اگر مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات ہوئیں تو چئیرمین سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ ذمہ دار ہوگا۔

دوران سماعت ہوٹل انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ مارگلہ ہلز پر سی ڈی اے سے معاہدہ کرکے ہوٹل بنایا اب بے دخل کیا جارہا ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نجی کمپنی نے کیسے سی ڈی اے کے ساتھ معاہدہ کرکے کرایہ فارمز ڈائریکٹوریٹ کو دیا؟ فارمز ڈائریکٹوریٹ کیسےسرکاری زمین پرقبضےکادعوٰی کرسکتا ہے ؟ بادی النظر میں فارمز ڈائریکٹوریٹ کا مارگلہ ہلز پر ملکیت کا دعوٰی خلاف آئین ہے۔

وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ فارمز ڈائریکٹوریٹ نہ صرف ہوٹل بلکہ 8 ہزار 400 ایکڑ مارگلہ ہلز پر ملکیت کا دعویدارہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارمز ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا کے تمام مقدمات 9 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردئیے۔