Thursday, September 29, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ: دھرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ: دھرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔
سماعت جسٹس شوکت صدیقی کی طبیعت ناساز ہونے پر ملتوی کی گئی۔
اس حوالے سے حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے تمام اجلاس بے فائدہ رہے اور کوئی فریق اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
دوسری جانب فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا آج 18 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جب کہ امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔