Tuesday, February 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہڑتال نہ کرنیو الے 60 وکلاء کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہڑتال نہ کرنیو الے 60 وکلاء کی رکنیت معطل کردی
December 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پہلے اسپتال پر حملہ اور غنڈہ گردی پر اب ڈھٹائی اور سینہ زوری کی حد کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہڑتال نہ کرنے والے 60 وکلاء کی رکنیت معطل کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اور طارق کھوکھر کی ممبرشپ بھی معطل کردی گئی۔ دونوں کے لائسنس معطل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ادھر دوسری جانب ساتھیوں کی گرفتاریوں کےخلاف وکلاء کی جانب سے ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔