Thursday, December 8, 2022

اسلام آباد: گیس لیکیج سے دھماکہ ،3 افرادجاں بحق

اسلام آباد: گیس لیکیج سے دھماکہ ،3 افرادجاں بحق
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکےکےباعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق پی ڈبلیوڈی کالونی کے مکان میں  ہونے والا  دھماکا  اس  قدر شدید  تھا  کہ اس کے نتیجے میں  گھرکی چھت اڑ گئی  اور اطراف میں موجود   گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوازکے بعد قریبی گھروں کے لوگ خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔ دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔