Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں امام مسجد سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں امام مسجد سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں امام مسجد سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ امام مسجد مفتی اکرام اللہ کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد قتل کیا گیا ۔ مفتی اکرام اللہ نماز ادا کر کے نکلے تو گاڑی کے قریب موجود افراد نے فائرنگ کر دی۔ مفتی اکرام اللہ کے بیٹے اور شاگرد کو ناحق قتل کیا گیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں۔

اس سے پہلے جمیعت علما اسلام کے کارکنوں نے مری جانے والی شاہراہ بلاک کر دی تھی جس میں مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے ملزمان کی فلفور گرفتاری تک احتجاج کا مطالبہ کیا تھا ۔ ایس ایس پی عمر خان نے لواحقین کو جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔