Friday, September 30, 2022

اسلام آباد کے تمام گیسٹ ہاﺅسز میں دھرنے والوں کو ٹھہرانے پر پابندی

اسلام آباد کے تمام گیسٹ ہاﺅسز میں دھرنے والوں کو ٹھہرانے پر پابندی
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد کی انتظامیہ نے دھرنے والوں کیلئے گیسٹ ہاﺅسز کے دروازے بند کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ شہر اقتدار میں دھرنے کیلئے آنے والے کسی بھی فرد کو گیسٹ ہاوسزمیں نہ ٹھہرایاجائے۔ دوسری جانب ہوٹلز نے بھی بکنگ بند کر دی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے۔