Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد کی آبپارہ اورایف ٹین مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنارہےہیں : ڈاکٹرطارق فضل

اسلام آباد کی آبپارہ اورایف ٹین مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنارہےہیں : ڈاکٹرطارق فضل
February 2, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری کا کہنا ہے اسلام آباد کی آبپارہ اور ایف ٹین مارکیٹس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے جا رہے ہیں اوراسلام آباد کو صحیح معنوں میں ماڈل سٹی بنایا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے کی مزدور یونین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا وزیر آعظم نے اسلام آباد کی ترقی کیلیے سی ڈی اے کو پانچ ارب کے فنڈز جاری کیے ہیں ہم حقیقتاً اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنا کر رہینگے۔ وزیر کیڈ کا مزید کہنا تھا سی ڈی اے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والون کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے حوالے سے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلیے تجاوزات کو ہٹانا ضروری ہے۔ متعلقہ محکمے کو آپریشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دینی کی ہدایت کر دی ہے وزیر کیڈ کا کہنا تھا وفاقی دارالحکومت کو درپیش مسائل اور انکا حل جانتے ہیں۔