Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : کچی آبادی آئی الیون میں گھروں کی مسماری شروع !!! رہائشیوں کا انتظامیہ پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد : کچی آبادی آئی الیون میں گھروں کی مسماری شروع !!! رہائشیوں کا انتظامیہ پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ
July 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آئی الیون کی کچی آبادی کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اٹھارٹی نے بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کرنا شروع کر دیا ہے اور آج 200 گھروں کو گرایاجا رہا ہے۔ آپریشن شروع ہوتے ہی کچی آبادی کے مکینوں نے انتظامیہ اور پولیس پر پتھراو کیا جس کے جواب میں پولیس نے شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران 92 نیوز کا کیمرہ مین بھی زخمی ہو گیا۔ آپریشن سے پہلے کچی آبادی کے نمائندوں اور انتظامیہ کے درمیان مذاکر ات ہوئے جس کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے گھر خود ہی گرانا شروع کردیے تھے۔ واضح رہے کہ کچی آبادی آئی الیون میں ہونیوالے آپریشن میں رینجرز اور پولیس کے دوہزار سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تمام تھانوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ آپریشن میں چار ایس پی، 11 ڈی ایس پی اور 1200 کانسٹیبل شامل ہیں۔ رینجرز کے 200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔شہر کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔