Tuesday, November 29, 2022

اسلام آباد کو افغانستان پر پرانی پالیسی ترک کرنا ہو گی ، ہنری انشر

اسلام آباد کو افغانستان پر پرانی پالیسی ترک کرنا ہو گی ، ہنری انشر
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان ہنری انشر نے کہا کہ پاکستان کے پاس دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے مواقع ہیں ۔ اسلام آباد کو افغانستان پر پرانی پالیسی ترک کرنا ہو گی۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں ہنری انشر کا کہنا تھا کہ پاکستان قابل قدر شراکت دار ہے ،اُس کی قربانیوں کی عزت کرتے ہیں۔ پاکستان کی اندرونی سکیورٹی  صورتحال میں بھی بہتری آئی لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چند غیر ملکی عناصر وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ سٹیٹس کو پاکستان کے مفاد نہیں  جس کی تبدیلی تک  ٹرمپ انتظامیہ  اُس  پر دباؤ  برقرار رکھے گی۔ ہنری انشر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔