اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کورونا کی جعلی پی سی آر رپورٹس بنا کر فروخت کرنے والا پکڑا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں کارروائی کرکے ملزم شاہ زمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نجی لیبزکے نام سے جعلی ویب سائٹس بنا رکھی تھیں اور سادہ لوح شہریوں کو کورونا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بنا کر فروخت کرتا رہا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم شاہ زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔