اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کنونشن سنٹر میں پاکستان اور کشمیریوں سے بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا۔ خصوصی ٹیبلو کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم کا خاکہ پیش کیا گیا۔ گلوکاروں نے ملی نغمے گا کر حب الوطنی کا جذبہ ابھارا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
معروف گلوکار ساحر علی بگا نے ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حاضرین بھی وطن عزیز کی محبت سے سرشار نظر آئے۔
معروف گلو کاروں کاشف علی بابر اور نرمل رائے نے ملی نغمے گائے تو ہال میں موجود شرکا جھوم اٹھے۔
ظلم رہے اور امن بھی ہو!کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ کنونشن سنٹر میں ہونیوالی تقریب میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے آخر میں جی ایچ کیو کے براس بینڈ نے قومی ترانے کی دھن پیش کی جس نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا ۔