Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد: کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی کروڑوں مالیت کے 5 ہزار غیر ملکی موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد

اسلام آباد: کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی کروڑوں مالیت کے 5 ہزار غیر ملکی موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد
April 3, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے تھرنول میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 5 ہزار غیر ملکی موبائل فون، سگریٹ اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔ پکڑے جانے والے موبائل فون اور دیگر اشیا کی مالیت اڑھائی کروڑ سے زائد ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق سامان ٹرک کے ذریعے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا۔ ٹرک کو قبضے میں لے کر سمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔