Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد : کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونوں کے رزلٹ نیگیٹو آگئے

اسلام آباد : کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونوں کے رزلٹ نیگیٹو آگئے
August 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھیجے جانے والے کانگو وائرس کے مشتبہ چاروں مریضوں کےخون کے نمونے نیگیٹو آگئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج رانی بی بی ،ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں داخل شازیہ ،آفتاب اور سعید کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسلام آباد بھیجے گئے تھے جنہیں کانگو وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق چاروں مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جبکہ سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج عمران کی رپورٹ پہلے ہی نیگیٹو آچکی ہے ۔ محکمے کی جانب سے تمام اقدامات کیئے جارہے ہیں فی الحال کانگو کے حوالے سے صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔