اسلام آباد ڈی چوک میں اساتذہ کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے سرد موسم میں احتجاج کی گرما گرمی جاری ہے۔ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی پروگرام کے اساتذہ کا ڈی چوک میں دھرنا 10 ویں روز بھی جاری رہا لیکن کوئی حکومتی عہدیدارفریاد سننے نہ پہنچا۔
صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو اساتذہ نے پارلیمنٹ کی جانب پیش قدمی کر دی لیکن پولیس آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن گئی۔ پولیس نے چند اساتذہ کو گرفتار کیا تو ان کے ساتھیوں نے بھرپور ردعمل دکھایا جس پر پولیس نے گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کر دیا۔
مستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دھرنے پر بیٹھے اساتذہ نے اپنے مطالبات پھر دہرائے۔
احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک کے اطراف میں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔