Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث میٹروسروس بند ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث میٹروسروس بند ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا
August 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کی ریلی کے راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند کردی گئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس سے روزانہ لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں تاہم تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔