Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : پولیس اسٹیشن سے ملحقہ نالے سےنوجوان کی لاش  برآمد

اسلام آباد : پولیس اسٹیشن سے ملحقہ نالے سےنوجوان کی لاش  برآمد
April 19, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں پولیس اسٹیشن سے ملحقہ نالے سے اہل علاقہ نے نوجوان کی لاش نکال لی جس کے ہاتھ ہتھکڑی سے بندھے ہوئے تھے،لواحقین نے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جاں بحق نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا عزیز ڈوب کر نہیں بلکہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوا  جسے چھپانے کے لئے پولیس نے اس کی لاش نالے میں پھینکی ہے۔ لواحقین نے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا تھا تھانے کے روز نامچے میں گرفتاری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ نالے سے ملنے والی لاش چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی ہے جس نے پولیس حراست سے فرار ہونے کے لئے نالے میں چھلانگ لگائی تھی اور ڈوب کر اس کی موت ہوگئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔