Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد : پمز اسپتال کے آئی سی یو میں مریضہ زیادتی کا نشانہ بن گئی

اسلام آباد : پمز اسپتال کے آئی سی یو میں مریضہ زیادتی کا نشانہ بن گئی
April 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں زیرعلاج مریضہ کو میل نرس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پمز انتظامیہ اس شرمناک واقعہ پر پردہ ڈالتی رہی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے معاملے کی محکمانہ انکوائری کراتی رہی لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے ٹوپی سے تعلق رکھنے والی بائیس سالہ لڑکی پمز اسپتال سرجیکل وارڈ میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی اور وہاں پر میل نرس کرشن کمار اس کی دیکھ بھال پر مامور تھا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کرشن کمار نے زیر علاج معذور لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس شرمناک واقعہ سے متعلق جب پمز اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے خود ہی معاملے کو سلجھانے کی کوشش شروع کردی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے موقف اپنایا کہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تھی‘ چاہتے تھے کہ معاملہ باہر نہ جائے۔ میڈیا پر شرمناک خبر نشر ہونے کے بعد پمز نے پولیس کو اطلاع دی تاہم کیس میں متاثرہ لڑکی کے ورثاءکو مدعی نہیں بنایا گیا۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسال قبل بھی ملزم کی جانب سے کسی خاتون سے زیادتی کی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے معاملے کو دبا لیا تھا۔