Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے خاتون زیادتی کیس کے ملزم کو فرار کرایا، دوران تفتیش اہم انکشاف

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے خاتون زیادتی کیس کے ملزم کو فرار کرایا، دوران تفتیش اہم انکشاف
April 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پمز ہسپتال میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ملزم کو فرار کرانے میں پمز ہسپتال انتظامیہ نے مدد فراہم کی۔ پمز ہسپتال میں  مریضہ کے  زیادتی کیس میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے شرمناک واقعہ کے ملزم کرشن کمار کو فرار کروایا۔ ملزم تفتیش کے لئے پولیس کے پاس آ رہا تھا کہ اس دوران جان بوجھ کر ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو شروع کر دی، ملزم کو متعلقہ ہیڈ نرس کے ذریعے تفتیش کے لئے آمادہ کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کرشن کمار کو پمز انتظامیہ نے جان بوجھ کر غائب کر دیا۔ ملزم کرشن کمار نے دو سال قبل بھی پمز میں ایک مریضہ سے زیادتی کی تھی۔ ملزم کے خلاف 2014 میں مقدمہ بھی درج ہوا تاہم پمز انتظامیہ نے معاملے کو رفع دفع کروا دیا۔ ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں زیردفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ پمز انتظامیہ کو بھی اس واقعہ میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ پمز کے میل نرس کرشن کمار نے آئی سی یو میں زیرعلاج معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔