Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ایم این اے شاہجہان منگریو کے زیورات چوری

اسلام آباد : پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ایم این اے شاہجہان منگریو کے زیورات چوری
August 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد میں پارلیمنٹیرینز کی رہائش کےلئے مختص پارلیمنٹ لاجز میں چوری کی واردات کے دوران خاتون رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منگریو کے فلیٹ سے لاکھوں روپے کے سونے کی زیورات چرا لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پیپلزپارٹی کی ایم این اے مادام شاہ جہان منگریو جو پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پزیر ہیں، کے گھر چوری ہو گئی۔ چور نے ان کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چرا لئے۔ خاتوں ایم این اے شاہ جہان منگریو نے اپنی ملازمہ پر چوری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے شاہ جہان منگریو کی ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔