Saturday, February 4, 2023

اسلام آباد : ٹھنڈی ہوائیں چلتے ہی لنڈا بازاروں کا کاروبارچمک اٹھا

اسلام آباد : ٹھنڈی ہوائیں چلتے ہی لنڈا بازاروں کا کاروبارچمک اٹھا

 اسلام آباد(92نیوز)بارش نہ آئی لیکن سردی آ گئی ٹهنڈی ہواوں نے اسلام آباد کے لنڈا بازاروں کی رونقیں بڑها دیں . دکاندار بهی چهانٹی کا مال سٹال پر سجا کر بیٹھ گئے.

تفصیلات کےمطابق  خشک سردی اور یخ بستہ ہوائیں  شہری گرم ملبوسات کی تلاش میں لنڈا بازار جا پہنچے۔

 اسلام آباد کے لنڈا بازاروں میں خوب چہل پہل ہے.جہاں غیر ملکی استعمال شدہ کوٹ، جیکٹ اور سویٹر ہاتهوں ہاتھ  بک رہے ہیں۔ عام دکانوں کی طرح لنڈا بازاروں میں بهی ورائٹی کی کمی نہیں شہری فیشن کے تقاضوں کو مدنظر رکهتے ہوئے ہی خریداری کر رہے ہیں۔

لنڈا بازاروں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ضرورت کی بهی سبهی اشیا موجود ہیں ۔