Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد: وزیرداخلہ چودھری نثار سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات، بھارتی را ایجنٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

اسلام آباد: وزیرداخلہ چودھری نثار سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات، بھارتی را ایجنٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا
April 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایرانی سفیر سے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے ساتھی کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں لکھے مراسلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ایرانی سفیر کو بھارتی خفیہ ادارے را کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے اہم ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر داخلہ نے ایرانی سفیر کو بھارتی جاسوس اوردہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں کے بارے میں اگاہ کیا۔ چوہدری نثار نے ایرانی سفیرکو بتایا کہ بھارتی را ایجنٹ ایرانی سرحد عبور کر کے پاکستان داخلے کے دوران پکڑا گیا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کلبھوشن یادیو نے دہشت گرد کاروائیوں سے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو شدید نقصان پہنچایا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے مطالبہ کیا کہ ایران جلد ازجلد بھارتی را ایجںٹ کے ساتھی راکیش عرف رضوان کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرے۔ چوہدری نثار نے ایران کو 6 امور سے متعلق تعاون کے لئے لکھے خط کے بارے میں بھی مہدی ہنر دوست کو آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ کو کلبھوشن یادیو سے متعلق تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی مراسلے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔