Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد : نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی

اسلام آباد : نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی
December 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کی طالبہ کو امتحانی سنٹر کے اندر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ طالبہ کوقتل کرنے والے نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی جانب سے طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے امتحانی مرکز میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے 22سالہ طالبہ عمارہ عالم کو قتل کردیا لیکن ملزم نے راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے اگلے ہی لمحے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ طالبہ کے سر پر دو گولیاں لگیں جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق عمارہ عالم اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بھارہ کہو میں فائنل ائیر کی طالبہ اور تعلق میانوالی سے تھا جبکہ قتل کرنے والے نوجوان محمد آصف کا تعلق بھی اسی علاقے سے بتایا جاتا ہے جو ایک این جی او میں کام کرتا تھا۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔ طالبہ کے والد نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ آصف کی جانب سے پہلے بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں اور اس حوالے سے ڈی پی او میانوالی کو درخواست بھی دی گئی تھی تاہم پولیس نے اس پرکوئی موثر کاروائی نہ کی۔ طالبہ کو قتل کرنے کایہ پہلا واقع نہیں ہے۔ اس قبل راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاون مین بھی یونیورسٹی کی طالبہ کو بااثر ملزم نے اجتماعی زیادتی کے بعد فلیٹ کی بالائی منزل سے دھکا دے کر قتل کردیا تھا۔