Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں 45 شہری ڈینگی بخار میں متبلا ہو گئے

اسلام آباد میں 45 شہری ڈینگی بخار میں متبلا ہو گئے
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ اسلام آباد میں 45 شہری ڈینگی بخار میں متبلا ہو گئے۔

بروقت سپرے ہوا نہ احتیاطی تدابیراختیار کی گئیں۔ جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے لگے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 45 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہری علاقوں سے17، دیہی ایریاز سے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 2 سو 92 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اب تک 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 25 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 20، بینطیر اسپتال میں 5، ڈی ایچ کیو اسپتال میں کوئی مریض داخل نہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 97 ہو گئی۔