Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن شروع!!! سی ڈی اے جی سیون، ایف سیون اور بری امام میں دومراحلوں میں جگہیں خالی کرائیگا

اسلام آباد میں کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن شروع!!! سی ڈی اے جی سیون، ایف سیون اور بری امام میں دومراحلوں میں جگہیں خالی کرائیگا
July 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت داخلہ کی ہدایت پر سی ڈی اے نے آئی الیون اور دیگر غیرقانونی کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا تھا کہ اسلام آباد میں جتنی بھی کچی آبادیاں ہیں انکے خلاف آپریشن کیا جائے کیونکہ ان کچی آبادیوں سے ہی غیرقانونی کام ہوتے ہیں اور جرائم پیشہ افراد بھی ان ہی آبادیوں میں مقیم ہیں جبکہ سی ڈی اے کی اربوں روپے کی اراضی پر بھی قبضہ کررکھا ہے اس لیے انھیں خالی کراکر عدالت کو بتایا جائے۔ عدالت کے حکم پر وزارت داخلہ نے سی ڈی اے کو ہدایات دی ہیں کہ کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن شروع کریں جس پر سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے دو مراحل میں کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کرلی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایچ ٹین اور آئی ٹین کی آبادیوں پر آپریشن کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں جی سیون۔ایف سیون۔ بری امام میں آبادیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔