Sunday, October 2, 2022

اسلام آباد میں کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ گئی

اسلام آباد میں کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ گئی
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ گئی۔ نئی کھیپ میں سائنو ویک کی 30 لاکھ اور سائنو فارم ویکسین کی 70 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نئی کھیپ 19 سے 21 ستمبر کے درمیان آئیں۔ ویکسین وزارت صحت کے حوالے کر دی گئیں۔ وزارت صحت کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سائنو فارم اور سائنو ویک سمیت ہر قسم کی ویکسین دوسری ڈوز کے لیے دستیاب ہے۔ شہری قریبی ویکسینیشن سنٹر سے کورونا ویکسین لگوائیں۔