Tuesday, April 30, 2024

اسلام آباد میں پینے کے پانی کی قلت ، شہری بوند بوند کو ترس گئے

اسلام آباد میں پینے کے پانی کی قلت ، شہری بوند بوند کو ترس گئے
July 1, 2020

اسلام آباد   ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ، مختلف سیکٹرز میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا۔ ڈپٹی مئیر اسلام آباد کہتے ہیں کہ پانی کی قلت دورکرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد  کے مختلف سیکٹرز میں پانی ناپید ہونے لگا ، پینے کیلئے پانی دستیاب ہے نہ گھریلو استعمال کیلئے  ، شدید گرمی میں پانی کی قلت کے باعث شہری بلبلا اٹھے ،  انتظامیہ  کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔

ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کہتے ہے کہ ڈیمز سے سپلائی میں کمی کے باعث پانی کے مسائل سامنے آرہے ہیں، جلد ہی تمام سیکٹرز میں مکمل دستیابی کو یقینی بنائے گے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون، جی ٹین، آئی ٹین سمیت دیگر سیکٹرز میں پانی کا شدید بحران ہے، شہریوں نے دھمکی دی  ہے کہ اگرپانی کامسئلہ حل نہ ہواتو سڑکوں پر شدید احتجاج کرینگے۔