اسلام آباد میں پہلے خواجہ سر کو ڈرائیونگ لائیسنس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا۔ لیلی نامی خواجہ سرا نے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد لائسنس حاصل کیا تو اس کی خوشی کی انتہا نا رہی۔
لیلا علی پندرہ سال سے ڈرائیونگ کر رہی تھی لیکن دفتری رکاوٹوں کے باعث ڈرائیونگ لائینس سے محروم تھی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے لیلا کو آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے اپنے دفتر میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنما علی لیلیٰ سے ملاقات بھی کی جس میں اُنہوں نے خواجہ سراوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جانے کی یقین دھانی کرائی۔
ڈرائونگ لائسنس کے حصول سے خواجہ سراوں کوناچ گانے کے علاوہ ، حصول آمدنی کے لیے دیگر ذرائع اختیار کرنے کا موقع بھی ملے گا۔