اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار ہو گیا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ۔ایس پی سٹی عمر خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا فائرنگ کرنے والا شخص ختم نبوت کے نعرے لگا رہا تھا ۔ نامعلوم شخص نے آٹھ سے دس فائر کئے۔