Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ، دو اہلکار شہید

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی  پولیس ناکے پر  فائرنگ، دو اہلکار شہید
August 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نامعلوم افراد کی  پولیس ناکے پر  فائرنگ سے دو اہلکار  شہید اور ایک  زخمی ہو گیا۔ تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کی حدود میں سکینر ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد  نے فائر کھول  دیا ۔ فائرنگ  کے نتیجے  میں دو پولیس اہلکار خرم اور ثقلین  موقع پر ہی   شہید  ہو گئے ۔ ایک پولیس اہلکار جہانزیب شدید زخمی ہوا جو پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور گاڑی پر نہیں بلکہ پیدل ہی آئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ جائے حادثہ کو بھی سیل کر  دیا گیا ہے اور  ابتدائی  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقع کے فوری بعد آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار، ڈی جی آئی آپریشن اور ایس پی انڈسٹرئیل جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایس پی انویسٹگیشن نے آئی جی اسلام آباد کو واقع سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی پولیس نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر فائرنگ کے واقع کی تحقیقات اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی کاونٹر ٹیررزم اور ایس پی انویسٹگیشن پر مشتمل دو الگ ٹیمیں  تشکیل دے دی ہیں ۔