Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد میں نئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ویری فیکیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد میں نئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ویری فیکیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا
March 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں نئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ویری فیکیشن سسٹم کا افتتاح کردیا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وفاقی وزیر نے مصطفیٰ کمال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ویری فیکیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے مصطفیٰ کمال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ جمہوریت میں سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ سرفراز مرچنٹ نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کا نہیں ہمارا ہے۔ بہت حصہ دہشت گردوں سے لے چکے‘ باقی تھوڑا بہت بھی جلد واپس لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل میں اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لیں گے۔ علماءسے گزارش ہے کہ خلاف شریعت شقوں کی نشاندہی کریں۔ دہشت گردی کے خلاف بھی متحد اور متفق ہونا چاہیے۔