اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ڈاکٹرز کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاج
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاج کیا۔
ڈاکٹرز نے پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کر دیا۔ ڈاکٹرز نے این ایل ای امتحان نامنظور کے نعرے لگائے۔
ادھر بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز پانچویں روز بھی بند ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔