Tuesday, January 31, 2023

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کوسٹر اور پک اپ میں تصادم ، چار افراد جاں بحق

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کوسٹر اور  پک اپ میں تصادم ، چار افراد جاں بحق

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کوسٹر اور پک اپ میں تصادم سے چار افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سری نگر ہائی وے پولیس ہیڈکوارٹر ٹرن پر مسافر کوسٹراور ‏سوزو کی پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں۔ دونوں گاڑیوں میں 29 افراد سوار تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے ‏جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گل خان، اسلم جان اور نسیم ‏خان شامل ہیں جبکہ ایک جاں بحق مسافر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اسپتال ذرائع ‏کے مطابق 14 معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ ‏‏11 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔