اسلام آباد میں سرکاری گاڑی جی اے بی 262 کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں سرکاری گاڑی جی اے بی 262 کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں شہروز، محسن اور جاوید شامل ہیں۔ سرکاری گاڑی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ہے جو ڈرائیور چلا رہا تھا۔ ٹریفک حادثہ ایوان صدر روڈ پر پیش آیا۔