Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد فائربریگیڈ سروس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہو گی۔ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اِسی ماہ کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہونگی۔ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ہائی رایز عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا۔ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے دورے کے دوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ ریسکیو 1122 سروس سے متعلق کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے وزیر داخلہ کو بریف کیا۔ ایڈمینٹریٹر ایم سی آئی حمزہ شفقات نے سروس اپ گریڈینش سے متعلق وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔