Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں دھرنے کے باعث تاجروں کو دس ارب روپے نقصان کا سامنا

اسلام آباد میں دھرنے کے باعث تاجروں کو دس ارب روپے نقصان کا سامنا
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کے باعث تاجروں اورصنعتکاروں کو چار روز میں 10 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز کے احتجاج، دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے ان کا کاوربار ٹھپ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرین کا دھرنا چار روز سے جاری ہے۔ دھرنے کے باعث اسلام آباد کے تجارتی مراکز سپر مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ، جناح ایونیو اور بلیو ایریا میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ چار روز میں 10ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں اس لئے وہ مارکیٹس کی طرف آنے کے بجائے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ دکاندار گاہکوں کا منہ دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں۔ کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان حالات میں غیرملکی سرمایہ کارپاکستان کا رخ کیسے کرسکتے ہیں۔ ڈی چوک کے دھرنوں نے وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھرکاروباری سرگرمیوں پہیہ جام کردیا ہے جس سے تاجراور سرمایہ کار خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔