Thursday, May 2, 2024

اسلام آباد میں بہار کی رنگینی پھیل گئی مگر سحر انگیز نظارہ دیکھنے والے گھروں تک محدود

اسلام آباد میں بہار کی رنگینی پھیل گئی مگر سحر انگیز نظارہ دیکھنے والے گھروں تک محدود
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ہر سُو بہار کی رنگینی پھیل گئی مگر سحر انگیز نظارہ دیکھنے والے گھروں تک محدود ہو گئے۔ کرونا وائرس کے باعث سب اپنے گھروں میں قید ہیں ۔ اسلام آباد کی گلیوں، سڑکوں اور پارکوں پر سناٹا ہے ۔ پھول بھی اداس ہیں اور اپنی دیکھ بھال کرنے والوں اور فضا میں مہکتی خوشبوؤں کی احساس کو محسوس کرنے والوں کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے خوبصورت پھول سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں  لیکن ذکر ہو غزال سی آنکھوں کا تو تصور میں ہونٹ سے گلاب ضرور آتے ہیں۔ گلاب تمام گلوں کا بادشاہ اور  سب پھولوں کا شہنشاہ، باغوں کی رونق، شاعری کا لازمی جزو، قدرت کا حسین تحفہ اور اپنی مثل آپ ہے کیونکہ کوئی بھی پھول اس کی خوبصورتی اور رعنائی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ شہریوں کی نظر میں گلاب بہترین تحفوں میں سے ایک ہے۔ اسلام آباد کے باسی پُر امید ہیں کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ہم ایک  بار پھر مسکراتے چہروں کے ساتھ موسم بہار میں کھلنے والے پھولوں کی طرح کِھل جائیں گے۔