اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کو ہونگے : الیکشن کمیشن

اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کی پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر کو شروع ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 نومبر کو جاری ہو گی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ اسلام آباد میں کل 79 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔