Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا بل منظور !!! بلدیاتی الیکشن پورے ملک کی ضرورت ہیں : چودھری نثار

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا بل منظور !!! بلدیاتی الیکشن پورے ملک کی ضرورت ہیں : چودھری نثار
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی نے پہلی مرتبہ اسلام آباد میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا بل منظور کرلیا۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی بات درست نہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں شروع ہوا تو وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے مقامی حکومت علاقہ دارالحکومت اسلام آباد بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور کہا کہ حکومت سینٹ کی تجویز کردہ تمام ترامیم کو بل کا حصہ بنانے پر تیار ہے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بل کی منظوری میں عجلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے بلکہ اسے تفصیلی غور کے بعد مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا جائے۔ جمشید دستی نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نظام ایک تجربہ ہوگا۔ بیورو کریسی اور سی ڈی اے اپنے اختیارات نہیں دینا چاہتے۔بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے۔ تحریک انصاف کے اسد عمر اور شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد میں لوکل باڈی کمیشن کی ضرورت نہیں ہے، سی ڈی اے کو ہی اگر تمام اختیارات دینے ہیں تو پھر اس نظام کو لانے کی کیا ضرورت ہے۔ بعض جماعتوں کے اراکین کا کہنا تھا کہ کینٹ کے علاقون میں بلدیاتی انتخابات تو کروا دیئے گئے مگر وہان عوامی نمائندوں کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ قومی اسمبلی میں مقامی حکومت اسلام آباد بل 2015ءپر بحث سمیٹتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ سب کو جائے گا۔