Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی

اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144  نافذ کردی گئی
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ممکنہ عوامی رد عمل سےنمٹنے کے لئیے اسلام آباد انتظامیہ تیار یاں مکمل کر لیں ۔اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔۔ ہر قسم کے جلسے جلوس ، ریلیوں اور اجتماع کے ساتھ اسلحے کی نمائش پرپابندی ہو گی ۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ممکنہ ردعمل ۔اپوزیشن  جماعتوں کا گٹھ جوڑ ،وزیراعظم سے استعفے کے زور پکڑتے مطالبے نے شہر اقتدار کی انتظامیہ کو سر جوڑنے پر مجبور کر دیا اور پہلا حکم بھی آ گیا ۔

لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال ، بھی پابندی کے زمرے میں آئے گا

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے علاوہ ریڈ زون میں بھی کسی بھی سیاسی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی پانچ یا پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔

نوٹیفکیشن پابندی کا اطلاق فوری طور پر اور دو ماہ کیلئے ہوگا۔

 ڈپٹی کمشنر نے تمام پابندیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے ہیں ۔