اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میدان جنگ بن گئے۔ دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران دونوں تنظیموں کے جانب سے ڈنڈوں سے وار اور فائرنگ کی گئی۔
تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی ۔
جاں بحق طالبعلم کی شناخت طفیل الرحمٰن کے نام سے ہوئی ۔ زخمی طلبا میں معراج خٹک، محمد اسامہ، جمال چیمہ، معاذ سعید، فیصل اور عرفان شامل ہیں۔
چائنیز و دیگر ممالک کے طلبا ہاسٹل میں محصور ہو کر رہ گئے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی یونیورسٹی میں موجود تھے جو حملے میں محفوظ رہے۔