Thursday, September 29, 2022

اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد کےعلاقے آئی ایٹ سیکٹر میں امام بارگاہ کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ سیکٹر میں امام بارگاہ کے باہر چار نامعلوم موٹر سائیکل افراد پانی پینے کے بہانے آئے اور فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ کی زد میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ چار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔